شہری ترقیات کے مرکزی وزیر ایم وینکیا نائیڈو نے آج لوک سبھا میں ریئل اسٹیٹ بل (ریگولیشن اینڈ ڈولپمنٹ بل2016) پیش کرتے ہوئے کہا کہ اس میں ریئل اسٹیٹ شعبے کو زیادہ جوابدہ اور شفاف بناتے
ہوئے صارفین کے ساتھ ہی بلڈروں کے مفادات کی حفاظت کے بھی کافی اقدامات کئے گئے ہیں۔
راجیہ سبھا اس بل کو پہلے ہی منظور کر چکی ہے۔
مسٹر نائیڈو نے کہا کہ یہ سمجھنا غلط ہوگا کہ اس کے ذریعے ریئل اسٹیٹ علاقے پر لگام کسنے کی تیاری کی جا رہی ہے